حضرت مفتی احمد اللہ نثار صاحب قاسمی نقشبندی مجددی دامت برکاتہم

 صدر دار الافتاء والارشاد، دارالعلوم رشیدیہ حیدرآباد

حضرت مفتی احمد اللہ نثار صاحب قاسمی نقشبندی مجددی دامت برکاتہم، ہندوستان کے ممتاز علمائے دیوبند میں سے ہیں۔ آپ ایک جلیل القدر عالمِ دین، ماہرِ تدریس، صاحبِ تصنیف و تالیف، داعیِ کبیر، اور مردِ اہلِ دل ہیں جن کی علمی، دعوتی، تصنیفی اور اصلاحی خدمات کا دائرہ بڑی وسعت رکھتا ہے۔
سنِ ولادت: ۹؍ مارچ ۱۹۸۷ء۔
نام: شیخ احمد اللہ نثار ۔
والدِماجد: جناب شیخ نذیر احمد صا حب دام ظلھم۔
آبائی وطن: رائے چوٹی ،ضلع کڈپہ، صوبہ آندھرا پردیش۔
ابتدائی تعلیم: ابتدائی تعلیم و حفظ قرآن مجید جامعہ محمودیہ رائے چوٹی، عالمیت کے ابتدائی چار سال دارالعلوم شاہ ولی اللہ، بنگلور میں تعلیم پائی، بعد ازاں دارالعلوم دیوبند سے عالمیت مکمل فرمائی اورمدرسہ فیض ابرار بجھیڑی سے افتاء کی تکمیل کی۔
دعوت و تبلیغ:تکمیلِ افتاء کے بعد آپ نے اپنے اساتذہ کے مشورے سے ایک سال دعوت و تبلیغ کی محنت میں صرف کیا، جس سے آپ کو اس میدان سے گہری وابستگی حاصل ہوئی۔
تدریسی خدمات:فراغت کے بعد آپ نے مدرسہ خیرالمدارس، حیدرآباد میںایک عرصہ تدریسی خدمات انجام دیں تقریباً ۱۰؍سال تک ابتدائی درجات سے لے کر شعبۂ افتاء تک کی کتب آپ کے حوالےرہیں۔فی الحال آپ دارالعلوم رشیدیہ، مہدی پٹنم، حیدرآباد کے ناظم ہیں۔یہ ادارہ آپ ہی کی زیرِ نگرانی ۲۰۲۰؁ء میں شہرِ حیدرآباد کے اکابر علمائے کرام (خصوصاً حضرت مولانا محمدعبدالقوی صاحب مدظلہ، حضرت مولانا احمد عبید الرحمن اطہر صاحب زیدمجدہٗ، اور محترم مولانا مفتی ابو بکر جابر قاسمی صاحب زید فضلہٗ) کے مشورے سے قائم ہوا۔اس کے تحت:ناظرہ و حفظِ قرآن،عالمیت (اعدادیہ تا پنجم عربی)،طالبات کے لیے مدرسہ حفصہ للبنات،اور آن لائن شعب الایمان اکیڈمی کے نام سے ذکور و اناث کے لیے عالمیت کا نصاب جاری ہے۔
خطابت :حضرت کی خطابت جامع مسجد گنج شہیداں، جھرہ، حیدرآباد میں ہوتی ہے، جو شہر کی معروف و وسیع المساحت مسجد ہے۔ آپ کے خطبات کی تاثیر و حرارت ایسی ہے کہ مسجد اپنی کشادگی کے باوجود تنگ دامنی کا شکوہ کرتی ہے۔
تصنیفی و علمی خدمات:حضرت والاکا خاص ذوق تصنیف و تالیف ہے۔ اب تک آپ کی ستر(۷۰) سے زائد کتب منظرِ عام پر آچکی ہیں، جنہیں دیوبند اور حیدرآباد کے اکابر علماء کی تصدیقات و تقریظات حاصل ہیں۔بعض کتب پڑوس ملک پاکستان سے بھی طبع ہوئے ہیں۔آپ کے علمی، اصلاحی اور تحقیقی مضامین کے یوٹیوب چینل“Mufti Ahmedullah Official” کے نام سے جاری ہیں، جن پر خطبات، دروس، اور من گھڑت روایات کا تعاقب شامل ہے۔
بیعت و خلافت:آپ کو شعبان المعظم ۲۰۲۴ء میں محبوب العلماء والصلحاء حضرت پیر ذوالفقار احمد نقشبندی مجددی دامت برکاتہم سے اجازت و خلافت حاصل ہے۔
تنظیمی و ملی خدمات:
صدر: مجلس علمیہ کڈپہ۔
سرپرست: کہف الایمان، کڈپہ۔
ڈائریکٹر: شعب الایمان اکیڈمی۔
صدر: دار الافتاء والارشاد، دارالعلوم رشیدیہ۔
فون ( صرف واٹس ایپ پر تحریری مسیج) 9989497969