اجمالی تعارف دار العلوم رشیدیہ

یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ اسلام ایک فطری مذہب ہے، اس کی تعلیمات میں انسانیت کی ابدی فلاح ہے،عہد نبوی تاامروز اس دین کی حفاظت واشاعت بتقاضۂ زمانہ ہوتی رہی ہے،عصر حاضرمیں مدارس اسلامیہ کے وجود کا یہی مقصد ہے،یہ امت مسلمہ کا تہذیبی و مذہبی ورثہ ہے،ان کا تحفظ ہمارا اجتماعی فریضہ ہے، انہی مدارس میں سے ایک دینی ادارہ’’دارالعلوم رشیدیہ‘‘ بھی ہےجس کی بنیاد ۲۰۱۹؁ء میں ڈالی گئی،اور جس کے سرپرست حضرت مولانا احمد عبیدالرحمن اطہر صاحب دامت برکاتہم العالیہ ہیں،اس مدرسہ میں ہردوئی کے نہج پر نورانی قاعدہ ،ناظرۂ قرآن اور حفظ کی مکمل تعلیم کا نظم ہے ،دارالعلوم دیوبند کے نصاب کے مطابق(قدرے ترمیم کے ساتھ) شعبۂ عالمیت چل رہا ہے، اورعصری تعلیم یافتہ طبقہ کے لئے ’’شعب الایمان اکیڈمی‘‘ کے تحت ذکور آن لائن عالمیت کا سلسلہ بھی جاری ہے، علاوہ ازیںادارہ کے تحت ’’دارالافتاءوالارشاد ‘‘ ہے،جس میں جدید پیش آمدہ مسائل کو قرآن و حدیث کی روشنی میں زبانی وتحریری طور پر بتلایا جاتا ہے ، ایک شعبہ ’’شعبہ تحقیق وتصنیف‘‘ہےجس کے تحت نئے موضوعات پرتحقیق، درسی کتب پر تجدیدی کام اور اکابر کی کتابوں پرتسہیل واضافے کا کام ہوتاہے،اب تک ۷۲؍ سے زائد کتب منصۂ شہود پر آچکی ہیں،ایسے ہی ادارے میں ’’مکتبۃ الرشید‘‘ کے نام سے ایک لائبریریہے جہاں ہمہ موضوعات پر ہزاروں درجن عربی و اردو مستند کتابیں استفادے کیلئے موجود ہیں،طلبہ کے ساتھ ساتھ کمسن اور نو عمر طالبات کیلئے ’’مدرسہ حفصہ للبنات ‘‘ہے جہاں صحت وتجوید کے ساتھ ناظرہ اور حفظ کی تعلیم کا بہترین انتظام ہے،خواتین اوراعلی تعلیم یافتہ لڑکیوں کیلئے اپنے گھر سے تعلیم حاصل کرنے کی سہولت کے پیش نظر’’ شعب الایمان اکیڈمی‘‘ کے تحت آن لائن عالمیت کا نظام چلتا ہے، کالج کی طالبات،جاب (JOB)کرنے والی اور بڑی خواتین اس میں عالم کورس کررہی ہیں،گھریلو خواتین کیلئےساڑھے دس تا بارہ ’’آن لائن مومنہ کورس ‘‘کے نام سے دین کی بنیادی تعلیمات خلاصۂ دین کی شکل میں بطور نصاب پڑھایا جاتا ہے،عصری درسگاہوں کے طلبہ وطالبات کے دین کی بنیادی تعلیم کی غرض سےمسائی اوقات میں الحمدللہ ادارہ کی نگرانی میںمتعدد مقامات پرجملہ ’’دس مکاتب‘‘ چلتےہیں ، خواتین کے اندر دینی شعوربیدار کرنے کیلئے’’ہر ماہ چوتھے اتوار‘‘ کو خواتین کیلئے درس قرآن کا نظم جاری ہے ،اسی طرح نوجوانوں میں بھی دین اسلام سے متعلق آگاہی کے لئےجدید موضوعات و حساس عنوانات پرہر ماہ محاضرات کا نظام شروع کیا گیا ہے،اور اس میں اسلام کے متعلق شکوک وشبہات کا تشفی بخش جواب دیا جاتا ہے،ایسے ہی ’’یوٹیوب پر ایک چینل بنام(Mufti Ahmedullah Official)‘‘ہے جس میں مسائل کو مختصر اور سہل انداز میں بتلایا جاتاہے۔