شعبہ عالمیت اناث آن لائن

دنیوی مصروفیات کے ساتھ دینی تعلیم کا بہترین ادارہ
کالج میں پڑھنے والی اور ملازمت کرنے والی لڑکیوں اورخواتین کے لئے ایک بہترین موقع
اس پر آشوب دور میں ایمان کی حفاظت بہت ضروری ہے،امت کی بیٹیاں کالج کی تعلیم اور پرفتن ماحول سے ارتداد کی راہ پر نکل چکی ہے، عصری تعلیم میں خلل آئے بغیر دینی علوم حاصل کرنے کا ایک بہترین نظام بنایاگیا ہے۔جس کی ترتیب یہ ہےکہ بعد فجر ایک گھنٹہ،اور بعد مغرب دو گھنٹےآن لائن تعلیم ہوتی ہے،فضیلت کے ساتھ پانچ سالہ عالمہ کورس کا نظام ہے،جولڑکیاں اور خواتین گھر سے ہی علم حاصل کرنا چاہتی ہیں ان کیلئے بہتر ین سہولت ہے ۔
خصوصیات آن لائن عالمیت برائے بنات
٭ لڑکیوں کے نصاب میں ان کی نسوانیت اور نزاکت کے اعتبار سے جامع اور سہل ترین نصاب۔
٭ اردو سے واقفیت کے لئے علاحدہ اردو کورس تین ماہی کا نظام ہے، داخلہ لے کر سیکھی جاسکتی ہے۔
٭ بعد فجر ایک گھنٹہ اور بعد مغرب دو گھنٹےکلاس ۔
٭ آن لائن نظام تعلیم (سفر کی مشقت سے یکسوئی)۔
٭ صلاحیت مند اساتذۂ کرام و معلمات۔
٭ دین کے ہر شعبے کا بنیادی علم۔خاص طور پر گھریلو معاشرتی زندگی کا علم۔
٭ منفرد انداز تعلیم۔
٭ آن لائن میںبھی بہترسے بہتر تعلیمی معیار۔
٭ درسی نصاب کے تحت بخاری شریف تک تعلیم۔
٭ ناظرۂ قرآن مجید اور تجوید پر مستقل محنت۔
٭ عربی گرامر پر خاص توجہ۔
٭ عمر کی کوئی قید نہیں۔
٭ درسیات کے ساتھ ساتھ اہم خارجی موضوعات پر مطالعہ۔
٭ تربیت پر خصوصی توجہ کے لئےوقتاً فوقتاً اصلاحی نشست۔
٭ ماہانہ امتحانات کا انعقاد۔
٭ کمزور طالبات پر خصوصی توجہ۔
٭ عصری ہم آہنگی((update)۔
٭کتابوں کی تفہیم کے لئے بلاک بورڈ کا استعمال کیا جاتا ہے ۔
٭ ہرکتاب اورباب میں تسہیل ،ترتیب اورتجدیدکا لحاظ رکھتے ہوئے عملی مشق وتمرینات کے ساتھ پڑھانے اورخلاصہ لکھانے کا اہتمام ۔
٭روزانہ سبق پابندی سے سنا جاتاہے ،ہوم ورک دیکھاجاتا ہے ۔
٭اسباق کے تکرار کا اہتمام ۔
٭ قرآن بالتجوید بھی داخل نصاب ہوگا ،پہلے ہی سال میں ناظرہ قرآن مکمل درست کرائے جانے کی مکمل کوشش۔
٭ معتد بہ فارسی بھی سکھائی جائے گی اس لئے کہ اردو زبان مکمل عبور حاصل کرنے کیلئے کچھ فارسی سے مناسبت بھی ضروری ہے۔
٭اردو،عربی خوشخطی، مضمون نگاری اور تقریر کےلئے باضابطہ استاذ کی نگرانی میںمشق۔
نوٹ :کلاسس Google meet پر ہوں گے۔
شرائط
٭ 80% حاضری لازمی ہے۔
٭ اول عربی میں داخلے کیلئے اردوسے واقفیت شرط ہے۔
٭ مطلوبہ درجہ میں داخلہ امتحان کے بعد استعداد کی بنیاد پر ہوگا۔
٭ مسلسل دس یوم تک بلا اجازت غیر حاضر رہنے پر داخلہ منسوخ ہوسکتا ہے۔
٭ماہانہ فیس بر وقت اداکرنا ضروری ہے۔فیس کا نظام پورے سال کا رہے گا،ہر ماہ پہلے فیس کی ادائیگی لازم رہے گی۔
٭سرپرست حضرات کا نگراں حضرات سے رابطہ رہے۔
٭عمر کم ازکم ۱۵ سال ہونا ضروری ہے ،زیادہ کی کوئی حد نہیں ہے۔
٭مدرسہ کے تمام پروگراموں(انجمن،محاضرہ وغیرہ) میں شرکت لازمی ہوگی ۔
٭جائزہ امتحان میں شرکت لازمی ہوگی ۔
٭ششماہی اور سالانہ امتحان آف لائن ہوگا مدرسہ پہونچ کر امتحان لکھنا ہوگا ۔
٭ مذکورہ تمام امور میںاور اسی طرح وقتاً فوقتاً دی جانے والی ہدایات پر طالبہ اور والدین کو عمل آوری کرنا ہوگا ۔



نظام مطالعہ
مطالعہ کی اہمیت وافادیت اہل علم کے یہاں مسلم ہے۔ جس کے ثمرات سے اہل علم و دانش فیض اٹھاتے ہوئے آئے ہیں،درسیات کے ساتھ ساتھ دیگر اسلامی موضوعات پر علمی گہرائی وگیرائی ہو، بنیادی معلومات میں اضافہ ہو، تاریخ وثقافت سے باخبر ہو،بالغ نظری ،اسلامی بیداری ،فکر ونظرمیں ارتقاءپیدا ہو،اس کےلئے ہمارے ادارہ میں مطالعہ کا نظام رکھا گیا،روزانہ کے صفحات مناسب مقدار میں متعین کئے گئے ہیں، تاکہ طالبات درسیات متاثر کئے بغیر بسہولت خارجی وقت میں مطالعہ کرسکیں،اور اس کی باضابطہ نگرانی ہوتی ہے،ہر جماعت کے نگراں طئے کئے جاتے ہیں،مکمل مطالعہ کرنے پر انعامات سے نوازا جاتا ہے۔نیزمطالعہ کا ذوق وشوق پیدا کرنے کے لئے دیگر مفید تدابیربھی اپنائی جاتی ہیں،اور طالبات کو خلاصہ لکھنے کا پابند بنایا جاتا ہے؛ تاکہ کیا گیا مطالعہ مستحضر ہوجائے،اور مضمون لکھنے کی بھی عادت ہوجائے۔ نظام مطالعہ منظم ومستحکم رہے،اس کے لئے ہر جماعت کی سطح کو مدنظر رکھتے ہوئےمطالعاتی نصاب بنایا گیا ہے، اور سال بھر کے کل صفحات اور یومیہ مقدار خواندگی بھی لکھ دی گئی ہیں ،تاکہ طالبات اپنے مطالعہ کو بآسانی مکمل کرسکیں۔


نظام انجمن
ہر دور میں تقریر کی افادیت مسلم رہی ،آج کی اس ترقی یافتہ دور میں تقریر کا جادوکسی کی نظر سے پوشیدہ نہیں، بقول حضرت مولانا اشرف علی تھانویؒ کے: فن خطابت تمام علوم کا معاون ہے،گونگا عالم صحیح معنی ٰ میں نہ مدرس بن سکتا ہے،نہ خطیب اور نہ قوم کا صحیح رہنما؛ اسی مقصد کے پیش نظر اساتذہ کی نگرانی میںخواتین کے تقریر میں اسلامی حدود کی آگاہی کے ساتھ طالبات کو فن خطابت کی مشق کرائی جاتی ہے،تاکہ مافی الضمیر کا صحیح طور پراظہار ہو،سنجیدہ زبان ہو،علمی ،فکری اصلاحی،تاریخی گفتگو ہو،اس لئے باضابطہ نوک وپلک اور اتارچڑھاؤ کو درست کیا جاتا ہے، اغلاط کی نشاندہی کی جاتی ہے؛ تاکہ آئندہ خواتین کے میدان میںمکمل اسلامی حدود کی پاسداری کرتے ہوئےطالبات صحیح طور پر اپنی ذمہ داری کو ادا کرسکیں۔
خصوصیات
٭ ہر پندرہ دن میں ایک بار تقریر کی باری آتی ہے۔
٭ اول ودوم عربی کے طالبات تقریر یاد کرکے کرتے ہیں، اور سوم کے طالبات تقریر بناکر کرتے ہیں۔
٭ طالبات کووقتا فوقتا تقریر کا انداز واسلوب P.P.T اور Video کی مدد سے بتایا جاتا ہے۔
٭ ہر مہینہ میں دو بار اردو انجمن اور دو بار عربی انجمن قائم ہوتی ہے،جن میں طالبات کے لئے شرکت لازمی ہے۔
٭ ان شاء اللہ مہینہ میں ایک بار انگریزی تقریر بھی ہوگی۔
٭ ہر مقرر کا وقت، کیفیت اور دورانیہ مکمل اہتمام سے لکھا جاتا ہے۔اور ان کی اصلاح بھی کی جاتی ہے۔
٭ انجمن کے ذمہ دار کی طرف سے حالات حاضرہ کے مطابق طالبات کواہم اور ضروری عناوین دئے جاتے ہیں۔
٭ انگریزی وتلگو زبان پر معتد بہ محنت کرائی جاتی ہے۔
مضمون نگاری
نظام محاضرات


رابطہ: مفتی جاوید صاحب قاسمی دامت برکاتہم
