مومنہ کورس آف لائن

 

گھریلو خواتین کے لئے خوش خبری

مرد پڑھا فرد پڑھا عورت پڑھی خاندان پڑھا کے تحت مؤمنہ کورس مرتب کیا گیا ۔علم کے لئے عمر کی کوئی قید نہیں ہوتی ۔بنیادی علم دین حاصل کرنا ہر مرد وعورت پر فرض ہے۔گھریلو خواتین تمام مصروفیات کے ساتھ کسی خلل کے بغیر علم دین حاصل کرسکتی ہیں۔ وقت بھی ان کے اعتبار سے رکھا گیاہے۔آسانی کے ساتھ استفادے کی غرض سے اسے ساڑھے دس تا ساڑھے بارہ بجے رکھا گیاہے اردو سے واقفیت شرط نہیں ہے، امتحان اورہوم ورک کی زحمت نہیں ہے،البتہ معتد بہ جائزہ رہے گا۔اس سےدین کے تمام شعبہ جات میں بنیادی تعلیم حاصل ہوتی ہے۔

خصوصیات

٭ اردو سے ناواقفیت پر علحدہ سے اردو کورس کا تین ماہی نظام ہے۔
٭ جامع اور سہل ترین نصاب۔
٭ عمر کی کوئی قید نہیں۔
٭ دین کے ہر شعبے کا بنیادی علم ۔خاص طور پر گھریلو معاشرتی زندگی۔
٭ ملکی، ملی، سیاسی، فقہی، اخلاقی، حالات حاضرہ اورمعاشرتی مسائل وغیرہ پر محاضرات۔
٭ وقتاً فوقتاً اصلاحی مجلس (حضرت مفتی احمد اللہ نثار صاحب قاسمی نقشبندی مجددی دامت برکاتہم )۔
٭ اپنے سہولت کے مطابق کم سے کم وقت دینے کی رعایت۔
٭ سوالات کا سیشن۔
٭ معقول فیس۔جس میں فیس کی استطاعت نہ رکھنے والوں کے لئے جزوی رعایت بھی ہوگی۔
٭ تجویداورخواتین کے مخصوص مسائل کے لئے خاتون معلمہ ۔
٭ کورس کے ختم پر سرٹیفیکیٹ ۔

نصاب مومنہ کورس آف لائن

(۱) قرآن مجید بالتجوید (۲) تفسیر (۳) حدیث مع تشریح (۴) فقہ (۵) عقائد (۶)فکریات
(۷) سیرت النبی ﷺ (۸) اخلاقیات (۹) معاشرت (۱۰) فتن (۱۱) محاضرات (۱۲)اسلامی تاریخ
(۱۳) تصوف (۱۴) فرق ضالہ وباطلہ (۱۵) جدید مسائل

 رابطہ: مفتی تاج الدین صاحب قاسمی