
مدرسہ حفصہ للبنات
تعلیم اسلام کا پہلا سبق ہے ،ہر مسلمان مرد وعورت کیلئے دین کی بنیادی تعلیم ضروری ہے،جہاں مردوں کی دینی تعلیم ناگزیر ہے ،وہیں عورتوں کیلئےبھی دینی تعلیم ضروری ہے ،بلکہ بعض وجوہ سے عورتوں کی تعلیم زیادہ اہمیت کی حامل ہے،اسی مقصد کے پیش نظر مدرسہ حفصہ للبنات کا قیام عمل میں لایا گیا ہے،جہاں ناظرہ ٔقرآن،حفظ وعالمیت اور مؤمنہ کورس کے شعبہ جات ہیں،الحمدللہ یہاں طالبات کی معتد بہ تعداد تعلیم کیساتھ تربیت سے بھی آراستہ ہورہی ہیں۔
شعبۂ حفظ وناظرہ
اس شعبہ میں نورانی قاعدہ اور ناظرہ قرآن کریم کی مکمل صحت و تجویدکے ساتھ تعلیم ہوتی ہے،بحمد اللہ تعالی حتی المقدور طالبات کو ہر دوئی کے نہج پر تعلیم دینے کی کوشش ہوتی ہے،جس میں طریقہ تعلیم یہ ہیکہ روزانہ سبق کے ساتھ آموختہ سنا جاتا ہے ،اور ترتیب وار ہر تختی کا امتحان ہوتا ہے ترقی ملنے پر ہی اگلی تختی میں سبق دیا جاتا ہے،اوراردو ،دینیات،انگریزی،حساب کی معتد بہ تعلیم بھی دی جاتی ہے، اس شعبہ میں۲۴؍ طالبات زیرِ تعلیم ہیں۔
شعبۂ حفظ وناظرہ
اس شعبہ میں نورانی قاعدہ اور ناظرہ قرآن کریم کی مکمل صحت و تجویدکے ساتھ تعلیم ہوتی ہے،بحمد اللہ تعالی حتی المقدور طالبات کو ہر دوئی کے نہج پر تعلیم دینے کی کوشش ہوتی ہے،جس میں طریقہ تعلیم یہ ہیکہ روزانہ سبق کے ساتھ آموختہ سنا جاتا ہے ،اور ترتیب وار ہر تختی کا امتحان ہوتا ہے ترقی ملنے پر ہی اگلی تختی میں سبق دیا جاتا ہے،اوراردو ،دینیات،انگریزی،حساب کی معتد بہ تعلیم بھی دی جاتی ہے، اس شعبہ میں۲۴؍ طالبات زیرِ تعلیم ہیں۔ مزید پڑھیں
مؤمنہ کورس آف لائن
جہاں نو عمر لڑکیوں کی تعلیم وتربیت کا نظام قائم کیا گیا ،وہیںپر بڑی خواتین کیلئے بھی دوسالہ مومنہ کورس کے نام سے دینی تعلیم کا نظام جاری ہے،جس میں منتخب سورتوں کی تفسیر، حدیث کے اسباق، فقہ(بہشتی زیورمکمل)، عقائد، سیرت، معاشرت، اخلاقیات، اور فکریات کے ساتھ ملکی ملی ،دورِ حاضر کے اہم ترین مسائل پرمحاضرات بھی دیےجاتے ہیں۔گھریلو خواتین تمام مصروفیات کے ساتھ کسی خلل کے بغیر علم دین حاصل کرسکتی ہیں۔ وقت بھی ان کے اعتبار سے رکھا گیاہے۔آسانی کے ساتھ استفادے کی غرض سے اسے ساڑھے دس تا ساڑھے بارہ رکھا گیاہے اردو سے واقفیت شرط نہیں ہے، امتحان اورہوم ورک کی زحمت نہیں ہے،البتہ معتد بہ جائزہ رہے گا۔اس سےدین کے تمام شعبہ جات میں بنیادی تعلیم حاصل ہوتی ہے۔ مزید پڑھیں
