شعب الایمان اکیڈمی

اس پر آشوب دور میں ایمان کی حفاظت بہت ضروری ہے،امت کی بیٹیاں کالج کی تعلیم سے ارتداد کی راہ پر نکل چکی ہے، عصری تعلیم میں خلل آئے بغیر دینی علوم حاصل کرنے کا ایک بہترین نظام بنایاگیا ہے۔جس کی ترتیب یہ ہےکہ بعد فجر ایک گھنٹہ،اور بعد مغرب دو گھنٹےآن لائن تعلیم دی جاتی ہے،فضیلت کے ساتھ پانچ سالہ عالمہ کورس کا نظام ہے،جو خواتین گھر سے ہی علم حاصل کرنا چاہتی ہیں ان کیلئے بہترین سہولت ہے ، اس میں ۷۴؍ طالبات زیر تعلیم ہے۔اور اس کا ایک بیاچ فارغ ہوچکا ہے۔

آن لائن شعبۂ عالمیت بنات

 اس پر آشوب دور میں ایمان کی حفاظت بہت ضروری ہے،امت کی بیٹیاں کالج کی تعلیم اور پرفتن ماحول سے ارتداد کی راہ پر نکل چکی ہے، عصری تعلیم میں خلل آئے بغیر دینی علوم حاصل کرنے کا ایک بہترین نظام بنایاگیا ہے۔جس کی ترتیب یہ ہےکہ بعد فجر ایک گھنٹہ،اور بعد مغرب دو گھنٹےآن لائن تعلیم ہوتی ہے،فضیلت کے ساتھ پانچ سالہ عالمہ کورس کا نظام ہے،جولڑکیاں اور خواتین گھر سے ہی علم حاصل کرنا چاہتی ہیں ان کیلئے بہتر ین سہولت ہے ۔ مزید پڑھیں

 مؤمنہ کورس آن لائن

جہاں نو عمر لڑکیوں کی تعلیم وتربیت کا نظام قائم کیا گیا ،وہیںپر بڑی خواتین کیلئے بھی دوسالہ مومنہ کورس کے نام سے دینی تعلیم کا نظام جاری ہے،جس میں منتخب سورتوں کی تفسیر، حدیث کے اسباق، فقہ(بہشتی زیورمکمل)، عقائد، سیرت، معاشرت، اخلاقیات، اور فکریات کے ساتھ ملکی ملی ،دورِ حاضر کے اہم ترین مسائل پرمحاضرات بھی دیےجاتے ہیں، اس کورس میںگھریلو خواتین کی مصروفیات میں خلل آئے بغیرآن لائن روزانہ، 10:30تا 12:30کا نظام بناہوا ہے جس میں خواتین کی بڑی تعداد شامل ہوتی ہیں،اور آن لائن میں ۳۶؍سے زائد خواتین زیر تعلیم ہیں،اب تک ایک جماعت فارغ بھی ہوچکی ہے۔گھریلو خواتین کی مناسبت سے اردو سے واقفیت کی شرط نہیں ہے،اور نہ امتحان اور ہوم ورک رکھا گیا ہے۔ مزید پڑھیں

شعبہ ٔعالمیت برائے مرد حضرات (آن لائن)

 اعلیٰ تعلیم یافتہ، کاروباری اور ملازمت پیشہ لوگوں کےلئے،دینی تعلیم کا سنہری موقع
ڈاکٹرس ووکلاء اور اعلیٰ تعلیم یافتہ طبقہ کودینی علوم سے جوڑنے کی یہ ایک نئی پہل ہے۔نئی نوجوان نسل جو کالج اور یونیورسٹی میں پڑھ رہی ہے،ان کو ذہنی ارتداد اور فکری بے راہ روی سے بچانا ہی ہمارا مقصد ہے، ، وہ مختلف قسم کے لٹریچر کو پڑھنے اور بے دین ماحول میں رہنے کی وجہ سے یورپی ومغربی فکر کو نصِ قطعی سمجھ رہی ہے، ان کے ایمان کو بچانے اور دینی ذہن سازی کے مقصد سے یہ نظام شروع کیا گیا ہے۔ الحمداللہ اکیڈمی کےدوسال مکمل کامیاب اور نتیجہ خیزرہے۔ مزید پڑھیں

آن لائن تجوید کورس

ایک سالہ کورس برائے تجویدِ قرآن  جس میں مکمل نورانی قاعدہ با تجوید۔ مخارج، تجوید پر خصوصی مشق،  مکمل ناظرہ قرآن کی پوری کوشش، پارہ عم حفظ مع سورۃ یٰسین، واقعہ، ملک،  چالیس احادیث، صبح و شام کی چالیس دعائیں، بنیادی عقائد اسلام وشرعی مسائل و احکام اور  روزانہ 45 منٹ کلاس ہوگی۔مزید پڑھیں

اردو سیکھئے کورس

اگر آپ ایک عالم بننا چاہتے ہیں یا دنیا میں اپنی زبان اور ثقافت کو بہتر انداز میں پیش کرنا چاہتے ہیں، تو اُردو زبان سیکھنا آپ کے لیے نہایت اہم ہے۔ مزید پڑھیں