مومنہ کورس آن لائن

ایک سالہ مومنہ کورس آن لائن
مرد پڑھا فرد پڑھا عورت پڑھی خاندان پڑھا کے تحت مؤمنہ کورس مرتب کیا گیا ۔علم کے لئے عمر کی کوئی قید نہیں ہوتی ۔بنیادی علم دین حاصل کرنا ہر مرد وعورت پر فرض ہے۔گھریلو خواتین گھر بیٹھے تمام مصروفیات کے ساتھ کسی خلل کے بغیر علم دین حاصل کرسکتی ہیں۔ وقت بھی ان کے اعتبار سے رکھا گیاہے۔آسانی کے ساتھ استفادے کی غرض سے اسے آن لائن رکھا گیاہے اردو سے واقفیت شرط نہیں ہے، نہ امتحان نہ ہوم ورک کی زحمت ہے،البتہ معتد بہ جائزہ رہے گا۔اس سےدین کے تمام شعبہ جات میں بنیادی تعلیم حاصل ہوتی ہے۔
خصوصیات:
٭ اردو سے ناواقفیت پر علحدہ سے اردو کورس کا تین ماہی نظام جاری ہے،داخلہ لے کر سیکھی جاسکتی ہے۔
٭ گھر بیٹھے علم دین کا حصول(سفر کی مشقت سے یکسوئی)۔
٭ جامع اور سہل ترین نصاب۔
٭ عمر کی کوئی قید نہیں۔
٭ دین کے ہر شعبے کا بنیادی علم ۔خاص طور پر گھریلو معاشرتی زندگی۔
٭ ملکی، ملی، سیاسی، فقہی، اخلاقی، حالات حاضرہ اورمعاشرتی مسائل وغیرہ پر محاضرات۔
٭ وقتاً فوقتاً اصلاحی مجلس (حضرت مفتی احمد اللہ نثار صاحب قاسمی نقشبندی مجددی دامت برکاتہم )۔
٭ صرف ڈھائی گھنٹہ کا قلیل وقت۔
٭ سوالات کا سیشن۔
٭ معقول فیس۔جس میں فیس کی استطاعت نہ رکھنے والوں کے لئے جزوی رعایت بھی ہوگی۔
٭ تجویداورخواتین کے مخصوص مسائل کے لئے خاتون معلمہ ۔
نوٹ: کلاسس Google meet پر ہوگی۔
٭ کورس کے ختم پر سرٹیفیکیٹ ۔
نصاب مومنہ کورس آن لائن
(۱) قرآن مجید بالتجوید(۲) تفسیر (۳) حدیث مع تشریح (۴) فقہ (۵) عقائد (۶)فکریات
(۷) سیرت النبی ﷺ (۸) اخلاقیات (۹) معاشرت (۱۰) فتن (۱۱) محاضرات (۱۲)اسلامی تاریخ
(۱۳) تصوف (۱۴) فرق ضالہ وباطلہ (۱۵) جدید مسائل


