شعبہ ٔعالمیت برائے مرد حضرات

(آن لائن)

  اعلیٰ تعلیم یافتہ، کاروباری اور ملازمت پیشہ لوگوں کےلئے،دینی تعلیم کا سنہری موقع
ڈاکٹرس ووکلاء اور اعلیٰ تعلیم یافتہ طبقہ کودینی علوم سے جوڑنے کی یہ ایک نئی پہل ہے۔نئی نوجوان نسل جو کالج اور یونیورسٹی میں پڑھ رہی ہے،ان کو ذہنی ارتداد اور فکری بے راہ روی سے بچانا ہی ہمارا مقصد ہے، ، وہ مختلف قسم کے لٹریچر کو پڑھنے اور بے دین ماحول میں رہنے کی وجہ سے یورپی ومغربی فکر کو نصِ قطعی سمجھ رہی ہے، ان کے ایمان کو بچانے اور دینی ذہن سازی کے مقصد سے یہ نظام شروع کیا گیا ہے۔ الحمداللہ اکیڈمی کےدوسال مکمل کامیاب اور نتیجہ خیزرہے۔

خصوصیات

٭ آن لائن نظامِ تعلیم (سفر کی مشقت سے یکسوئی)۔
٭ کالج ، یونیورسٹی اور ملازم و کاروباری حضرات کے لئے ان کی تعلیمی اور دیگرمصروفیات میںخلل کے بغیرایک انوکھا نظام تعلیم۔
٭ اردو سے ناواقف حضرات کے لئے علحدہ اردو کورس۔
٭ عمدہ اور معیاری نظامِ تعلیم۔
٭ عصری ہم آہنگی((updated۔
٭کتابوں کی تفہیم کے لئے بورڈ کا استعمال ۔
٭روزانہ سبق پابندی سے سننے اورہوم ورک دیکھنے کا اہتمام۔
٭ہر طالب علم پر انفرادی توجہ ۔
٭عربی گرامر پر خاص توجہ۔
٭معتدبہ فارسی زبان بھی سکھائی جاتی ہے ،اس لئے کہ اردو زبان مکمل صحیح ہونے کے لئے فارسی کا سیکھنا ضروری ہے ۔
٭ قرآن بالتجوید بھی داخل نصاب ہے ،پہلے ہی سال میں ناظرہ قرآن مکمل کرانے کی کوشش کی جائے گی۔
٭تعلیم کو معیاری بنانے کے لئے ہر ماہ جائزہ امتحان لیا جاتا ہے؛ تاکہ کسی طالب علم میں کوئی کمزوری ہورہی ہے تو فورا توجہ دی جاسکے ۔
٭مضمون نگاری کی تربیت دی جاتی ہے۔
٭درسی کتب کے علاوہ اسلامی معلومات کے لئے خارجی مطالعہ بھی کرایا جاتا ہے ۔
٭ تقریری صلاحیت پیدا کرنے کے لئے انجمن کی بھی منظم ترتیب ہے۔
٭وقتاً فوقتاً اہم موضوعات پر محاضرہ ہوگا جس میں سوال وجواب کا سیشن رہے گا جس سے اسلامی جنرل نالج ،نئے موضوعات کے مسائل سے واقفیت بھی ہوتی رہے گی۔
نوٹ: یہ نظام کالج ، یونیورسٹی اور ملازم و کاروباری حضرات کے لئے ہے۔ مگرجو حافظ ہیں ،کسی وجہ سے عالمیت کی تعلیم نہ ہوسکی ہویا عالمیت کی تعلیم ادھوری رہ گئی ہوان کے لئے بھی یہ زریں موقع ہے۔

شرائط وضوابط

 ٭داخلہ کے لئے دسویں پاس ہونا ضروری ہے ۔
٭عمر کم ازکم ۱۵ سال ہونا ضروری ہے ،زیادہ کی کوئی حد نہیں ہے۔
٭80%حاضری لازم ہے۔
٭ہرماہ جائزہ امتحان میں شرکت لازمی ہوگی ۔
٭ششماہی اور سالانہ امتحان آف لائن ہوگا ،جس میں شرکت لازمی ہوگی ۔
٭مدرسہ کے تمام پروگراموں(انجمن،محاضرہ ،جلسہ وغیرہ) میں شرکت لازمی ہوگی ۔
٭تعلیم حاصل کرنے کاجذبہ ہوتو تربیت کے لئے کسی صاحب نسبت سے اصلاحی تعلق بھی ضروری ہے ۔
٭ماہانہ فیس بر وقت اداکرنا ضروری ہے۔
٭ مذکورہ تمام امور میںاور اسی طرح وقتاً فوقتاً دی جانے والی ہدایات پر طالب علم اور والدین کو عمل آوری کرنا ہوگا ۔

عناوین محاضرات

۱) نام نہاد اسلامی اسکالر اور اس سے پھیلنے والی گمراہیاںاور سد باب۔
۲)آزادیِ نسواں -عقل اور شریعت کی روشنی میں۔
۳) اسٹاک مارکیٹکے جواز کے حدود اور اسلامی تعلیمات۔
۴) مسلمانوں کی دین بیزاری اور اسباب و حل۔
۵) سود کی تباہ کاریاں اور اسلامی معاشی نظام۔
۶) فقہ کا مقام، فقہ کی اہمیت و ضرورت۔
۷) نوجوانوں میں بڑھتی فکری گمراہی، اسباب و حل۔
۸) اسلام کے متعلق شکوک و شبہات اور اس کا ازالہ ۔
۹)موجودہ حالات کا حل سیرت طیبہ کی روشنی میں۔
نوٹ:ہر مہینہ کے آخری ہفتہ میں اکیڈمی کے اساتذۂ کرام ودیگر علماء کرام کی طرف سے آن لائن محاضرہ پیش کیا جائے گا،جس میں اکیڈمی کے ہر طالب علم کی شرکت لازی ہوگی،نیز اس محاضرہ میں اکیڈمی کے طلبہ کے تمام عزیز واقارب ،سرپرست حضرات استفادہ کرسکتے ہیں،جس سے یقیناً عمومی فائدہ ہوگا۔

رابطہ:   مفتی جاوید صاحب قاسمی دامت برکاتہم