ادارے کی دیگر سرگرمیاں
دارالافتاء والارشاد
مسلمانوں کی ایک اہم ضرورت کتاب وسنت کی روشنی میںشرعی مسائل کی رہنمائی ہے ،اسی مقصد کے پیش نظرالحمدللہ ادارہ کے تحت یہ شعبہ امت کو درپیش جدیدمسائل مدلل اورسہل انداز میں رہبری کر تاہے،یہاںزبانی اور تحریری دونوں طرح شرعی مسائل کا حل بتایا جاتا ہے اسی مقصد کے لئے مفتیان کرام کی ایک جماعت کام کرتی ہیں۔اور فتاویٰ کو ادارہ کے لیٹر پیڈ پر جاری بھی کیا جاتا ہے۔مدلّل فتاوٰی کو ٹیلی گرام چینل بنام ’’دار الافتاء و الارشاد‘‘ حیدر آباد پر اپلوڈ کیا جاتا ہے۔
شعبۂ تحقیق وتالیف
ادارہ میں ایک شعبہ ’’شعبہ تحقیق وتالیف‘‘ہے،جس کے تحت نئے موضوعات پرعلمی وتحقیقی کام ، اکابر کی کتابوں پرتسہیل واضافے،اور درسی کتب پرتسہیل وتجدید ،ترتیب اور تمرین واضافہ کا کام چلتا ہے،اسی طرح فقہی ،فکری اور اصلاحی موضوعات پربھی کام کیا جاتاہے، اب تک ۷۲؍سے زائد کتب ورسائل منصئہ شہود پرآچکے ہیں، اورعوام وخواص میںکافی قبولیت واستفادے کی نگاہ سے دیکھےگئےہیں، اس خدمت کیلئےادارہ میںاہل علم کی ایک جماعت مختص ہے ۔ جس کے روح رواں ناظم ادارہ مفتی احمد اللہ نثار صاحب قاسمی نقشبندی مجددی دامت برکاتہم ہیں۔ مزاج یہ ہے کہ جس موضوع پر کام نہ ہو ا ہو اس پر کام کیا جائے؛تاکہ تالیف برائے تالیف نہ ہو۔
ادارہ سے شائع ہونے والی کتابیں مکتبہ احسان لکھنؤ اور کتب خانہ نعیمیہ دیوبند وغیرہ سے حاصل کی جاسکتی ہے۔علمااور طلبہ کے لئے خصوصی رعایت کے ساتھ ساتھ تاجر حضرات کے لئےتاجرانہ منفعت رہے گی ، ساتھ ہی یہ کتابیںادارے کےٹیلی گرام چینل بنام’’دارالعلوم رشیدیہ حیدرآباد‘‘ ،اور مختلف ٹیلی گرام چینلوں اور ویب سائٹس پر دستیاب رہتی ہے اورخواہشمند حضرات ادارہ سے کتابیں خرید بھی سکتے ہیں۔ملک کے کسی بھی حصے میں ادارے سے بذریعے پوسٹ کتب پہونچائی جائے گی۔ مزید پڑھیں منظم ومؤثر مکاتب
اس پرفتن دور میں ملک کے بدلتے حالات،اور نئی تعلیمی پالیسی کے پیش نظر نئی نسل کو دین سے جوڑنے کی ایک شکل کا نام مکتب ہے،الحمدللہ دار العلوم رشیدیہ کے تحت مکاتب کانظام بھی چلتا ہے ،مہدی پٹنم ،نرساپور ،کڑپہ وغیرہ میں جملہ دس سے زائد مکاتب ہیں، جہاں کی تعلیمی وتربیتی سرگرمیوں کے ساتھ ان کی نگرانی اور وہاں کے اخراجات مدرسہ سے ہی پورے ہوتے ہیں ،ان مکاتب میں نورانی قاعدہ،ناظرہ قرآن کریم اور دینیات کے ساتھ ساتھ دین کی بنیادی عقائد بتلائے جاتے ہیں ، دینی ذہن سازی کے ساتھ تربیت پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔
ذرائع ابلاغ
جدیدذرائع ابلاغ کو آج کل ذرائع علم میں شمار کیا جانے لگا،اور امت کی بڑی تعداد سوشل میڈیا سے جڑی ہوئی ہے،ان تک دین کا صحیح رخ ،مختلف فیہ مسائل کا صحیح تجزیہ ،فکری رہنمائی کرنے کا ایک بڑا راستہ یہی ہے۔
اسی مقصدسےیوٹیوب پر ایک چینل بنام’’mufti ahmedullah oficial‘‘ چلتا ہے ، جس میں فقہی مسائل،علمی تحقیقات ،اہم فکری و علمی محاضرات ،جمعہ کے بیانات،نئے پیش آمدہ مسائل،عصر حاضر کے سلگتے اور حساس موضوعات،اصلاحی وتربیتی و خانقاہی مجالس وغیرہ کئی ضروری چیزیںنشر کی جاتی ہیں ، اسی کے ساتھ ادارے کی سرگرمیوں کو بھی نشر کیا جاتا ہے۔
کانسلنگ سنٹر
خاندانی مسائل،نکاح ،خلع وطلاق اور وراثت وغیرہ جیسے نزاعی مسئلوں میں فریقین کے درمیان ذہن سازی ، صلح میں مسئلہ کو صحیح رخ کے ساتھ حل کیا جاتا ہے، دیگرمسائل میں بھی شریعت کی روشنی میں صحیح رہنمائی کا نظم ہے ۔تاکہ لوگ اپنے مسائل کو کورٹ کچہری کے بجائے علمائے کرام کے پاس شریعت کی روشنی میں حل کرنے کی کوشش کریں۔
ادارے کے مختلف مقامات پر علمی وفقہی پروگرام
امت میں مسائل سے آگاہی کیلئے بالخصوص تجارت (رئیل اسٹیٹ، پارٹنرشپ، ملٹی لیول مارکیٹنگ، بینکنگ، لون و غیرہ) کے جدید مسائل سے واقفیت کیلئے کڑپہ، حیدرآبادو اکناف میں مختلف عناوین پر محاضرات دیے جاتے ہیں، جس میں اہلِ حق علماء کے فتاوٰی،ملکی اور عالمی فقہی سیمینار کے کتب سے استفادہ کر کے ان کے فیصلے امت کے سامنے پیش کئے جاتے ہیں اور عام فہم انداز میں P.P.Tچارٹس اور VIDEOSکی مددسےمسائل کو بتلایا جاتاہے۔
مکتبۃ الرشید(لائبریری)
اسلاف امت واکابر عظام کا تصنیفی ورثہ ہی ہماری پہچان ہے، یہی کتابیں ہمارا سرمایہ ہے، جو قوم کی تعلیم وترقی میں ممد ومعاون ہے، اسی کے لئے لائبریری قائم کی گئی ہے۔ادارے کے ماتحت ایک کتب خانہ بھی قائم ہے جس میں ۸۰ سے زائد موضوعات پر۱۲؍ لاکھ مالیاتی پانچ ہزار سے زائد (عربی، اردو، فارسی زبان میں)اندرون وبیرون ملک کی بیش بہا مستند کتابیں منظم شکل میں موجود ہیں، عوام کیلئے بھی استفادہ کا موقع ہے۔ہر فن کے بنیادی ،مستند مراجع ومصادرکی حیثیت رکھنے والی کتابوں کو جمع کرنے کی کوشش کی جاتی ہے،
تربیتی وخانقاہی نظام
٭طلبہ کی اصلاحی و تربیتی ترقی کیلئے ہفتہ واری نشست رکھی جاتی ہے،جس میں حضرت مفتی احمد اللہ نثار صاحب قاسمی نقشبندی مجددی (خلیفہ محبوب العلما والصلحاحضرت مولانا پیر فقیر ذوالفقار احمد صاحب نقشبندی مجددی دامت برکاتہم)کی اصلاحی بات ہوتی ہے، علاوہ ازیں اندرون و بیرون شہر سے وقتاً فوقتاًعلماء کرام کی تشریف آوری ہوتی رہتی ہے۔
٭ طلبۂ کرام کی تربیت کے مقصد سے کبھی فیض گاہ حضرت شاہ صوفی غلام محمد صاحبؒ ( آصف نگر جھرہ) میں اساتذہ کی نگرانی میں حاضری ہوتی ہے، کبھی خانقاہ جمالیہ ( انکا پلی معین آباد) میں حضرت مولانا شاہ جمال الرحمن صاحب دامت برکاتہم سے استفادہ کیا جاتا ہے، مشائخ کے پاس حاضری و استفادہ مدرسے کے نظام کا حصہ ہے۔
نظام محاضرات
حالاتِ حاضرہ کی وجہ سے جن موضوعات سے ہر عالم کو آگاہی ضروری ہے،انہیں داخلِ نصاب کرنے کے بجائے محاضرات کا نظام بنایا گیا ہے،شعبۂ عالمیت میں ہفتہ میں ایک دن ہر جمعرات کوطلبہ کی انجمن سے پہلےمختلف اہم موضوعات پر اساتذۂ کرام محاضرہ پیش کرتے ہیں، جس میں سینکڑوں صفحات کا خلاصہ ہوتا ہے، جس سے طلبہ میں ان جدید موضوعات سے آگاہی ہوجاتی ہے، محاضراپنے متعلقہ عنوان پر عبور حاصل کرتے ہوئے تحریرًا مواد جمع کرتاہے۔ فقہ، سیرت، شخصیات، تحریکات، تاریخ، سیاست، اسلام پر اعتراضات کے جوابات، طب، ملکی قوانین وغیرہ اہم عنوانات پر محاضرات کی ترتیب بنی ہوئی ہیں۔اس کے علاوہ مختلف ماہرینِ فن سے بھی استفادہ کیا جاتا ہے،اسے مدرسہ کے یوٹیوب چینل( Darul uloom rashidiya mehdipatnam)پر اپلوڈ کیا جاتا ہے۔
عوام الناس کے لئے اصلاحی مجالس
اسی طرح نوجوانوں میں بھی دین اسلام سے متعلق آگاہی اور اسلام سے متعلق ذرائع ابلاغ میںپیدا کئے جانے والے شکوک وشبہات کے ازالہ کے لئے ہر ماہ مدرسہ میں ایک مرتبہ اصلاحی نشست رکھی جاتی ہے،جن میں ان کی دینی ذہن سازی کے ساتھ علمی وعملی اور تربیتی گفتگو ہوتی ہے،اسلام مخالف اشکالات پر تشفی بخش جواب دیا جاتا ہے،اسی کے ساتھ جدید موضوعات اور حساس عنوانات بھی ذکر کئے جاتے ہیں،جس کا طریقہ کار یہ ہے کہ کسی متعین موضوع پر تفصیلی محاضرہ ترتیب دیا جاتا ہے ،اور افہام وتفہیم کے انداز میں سنایا جاتا ہے ،نشست کے آخرمیں سوالات وجوابات بھی ہوتے ہیں۔
اسی طرح ادارےکے مقاصد میں سے ایک یہ بھی ہیکہ خواتین کے اندر دینی شعور اور اسلام وشریعت کے تئیں عظمت ومحبت پیدا کیاجائے،ارتداد کی لہر کو روکا جائے،اس کیلئےہر ماہ اتوار کو خواتین کیلئے دوپہر میں مختصراً دو گھنٹوں کی تربیتی نشست ہوتی ہے ،اس میں درس کے طرز پر ترتیب وارعقائد ،معاشرتی حقوق بیان کئے جاتے ہیں،نیز تصحیح قرآن کے حلقے ،سنتوں کا مذاکرہ بھی ہوتا ہے۔