مزاج ومنہج
مسلک اہل السنہ والجماعت پر تعصّب کے بغیر تصلّب کے ساتھ دار العلوم دیوبند کا مزاج ومنہج ہی بنیاد ہے،اکابر کی ہدایت کی روشنی میں اور حضرت مولانااحمدعبید الرحمن اطہرصاحب ندوی دامت برکاتہم کی سرپرستی میں ادارہ چلتا ہے۔سازگار ماحول میں مثبت وتعمیری تنقید پر ہمارا ایقان ہے ،عصر حاضر کا ایک ابھرتا ہوا قدیم صالح اور جدید نافع اوروسعتِ نظری کا سنگم ہے ، بصیرت مندی،دردمندی،فکر کی ارجمندی، مزاج کی غیرت مندی اور جرأت مندی کا مظہر ہے۔عصری ہم آہنگی کے ساتھ ہر اگلا قدم تعمیر وترقی اور اصلاح کی سعی کی طرف ہوتا ہے
شعبہ جات
(۱) شعبۂ حفظ و ناظرہ ( ذکور و اناث)
(۲) شعبۂ عالمیت (ذکور و اناث) ( آن لائن و آف لائن)
(۳) شعبۂ مؤمنہ کورس(آن لائن)
(۴) دار الافتاء والارشاد
(۵)شعبۂ تحقیق وتالیف
(۶)لائبریری
(۷)ذرائع ابلاغ
(۸) حیدر آباد اور اس کے قرب و جوار میں دس سے زائد مکاتب
شعبۂ ناظرہ
اس شعبہ میں نورانی قاعدہ اور ناظرہ قرآن کریم کی مکمل صحت و تجویدکے ساتھ تعلیم دی جاتی ہے،بحمد اللہ تعالی حتی المقدور طلبہ کو ہر دوئی کے نہج پر تعلیم دینے کی کوشش ہوتی ہے،جس میں طریقہ تعلیم یہ ہیکہ روزانہ سبق کے ساتھ آموختہ سنا جاتا ہے ،اور ترتیب وار ہر تختی کا امتحان ہوتا ہے ترقی ملنے پر ہی اگلی تختی میں سبق دیا جاتا ہے،اوراردو ،دینیات،انگریزی،حساب کی معتد بہ تعلیم بھی دی جاتی ہے، اس شعبہ میں۷۲؍طلبہ زیرِ تعلیم ہیں۔ مزید پڑھیں
شعبۂ حفظ
یہ شعبہ اپنی ابتداء سے ہی بحمد اللہ تعالیٰ پوری پختگی اور تجوید کے ساتھ حفظ قرآن مجید میں مصروف عمل ہے ،اوراس شعبہ کوباصلاحیت تجربہ کاراساتذہ کرام کی خدمات حاصل ہیں،جس میں طریقہ تعلیم یہ ہیکہ روزانہ سبق کے ساتھ آموختہ ،پارہ سبق اور تین سبق سنا جاتا ہے ۔ اور ترتیب وار ہر پارہ کا امتحان اور منزل کے ختم پر منزل کا امتحان لازمی ہوتاہے ،اور ایک بیٹھک میں قرآن سنانے پر سند دی جاتی ہے،اردو ،دینیات ،بنیادی عقائد،امامت کے ضروری مسائل سے واقفیت کرایا جاتا ہے تاکہ کوئی حافظ اگرعالم نہ بن سکے تواس میں مسنون امامت کی اہلیت پیدا ہوجائے، اس شعبہ میں کل ۶۲؍طلبہ زیرِ تعلیم ہیں، الحمدللہ اس سال ۱۳؍خوش نصیب طلبہ تکمیل حفظ قرآن کی سعادت حاصل کرنے والے ہیں۔
شعبۂ عالمیت
دارالعلوم رشیدیہ میں درس نظامی کی تعلیم کی پختگی پر ابتداء ہی سےکوشش جاری ہے، یہاں کا نصاب مختصر سی ترمیم کے ساتھ دارالعلوم دیوبند کے نصاب کے مطابق ہے،نیز موجودہ دور کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئےاس شعبہ میں عصری علوم کے ساتھ خارجی مضامین کا مستقل نصاب پڑھایا جاتا ہے،اردو وعربی خوش خطی ، تقریر ومضمون نگاری پر مستقلاً محنت کرائی جاتی ہے، ،انگریزی ،حساب ،جغرافیہ،تاریخ کے ساتھ علاقائی زبان بھی سکھائی جاتی ہے، عصری تعلیم کے لئے رہنمائی اور ممکنہ تعاون کیا جاتا ہے۔درسیات کے نظام کے ساتھ خارجی مطالعہ کی ترتیب بھی بنائی گئی ہے۔ قرأت وتجوید کا بھی مستقل گھنٹہ رکھا گیا ہے۔ہر ہفتہ متنوع قسم کے محاضرات بھی پیش کئے جاتے ہیں۔تعلیم کے ساتھ تربیت پر بھی توجہ دی جاتی ہے،جس کے لئے تبلیغ وخانقاہی مجالس میں شرکت ہوتی ہے۔ مزید پڑھیں
شعب الایمان اکیڈمی( آن لائن ذکورعالمیت)
اس پر آشوب دور میں ایمان کی حفاظت بہت ضروری ہے،نوجوان نسل کالج کی تعلیم اور یورپی فکرکی وجہ سےگمراہی کے دلدل میں پھنس چکی ہیں،کاروباری حضرات،انجیئنرز،ڈاکٹرس،وکلاء وغیرہ طلبہ کے لئے عصری تعلیم میں خلل آئے بغیر دینی علوم حاصل کرنے کا ایک بہترین نظام بنایاگیا ہے۔جس کی ترتیب یہ ہےکہ بعد فجر اور بعد مغرب آن لائن تعلیم دی جاتی ہے،دورہ کے ساتھ پانچ سالہ عالم کورس کا نظام ہے،جو احباب گھر سے ہی علم حاصل کرنا چاہتے ہیں ان کیلئے بہترین سہولت ہے ، اس میں ۵۰؍ طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ مزید پڑھیں
